جمعہ, 19 اپریل 2024


انگور سے دانتوں کی حفاظت کیجئے

 

ایمزٹی وی (صحت) انگور کے بارے میں تازہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اس میں موجود ایک نیا عنصر دانتوں کو ٹوٹ پھوٹ اور گرنے سے بچاتا ہے اور سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ ہے کہ اس نئی دریافت سے دانتوں کو مزید مضبوط بنانے اور اس میں فلنگ کو دیر تک ٹھہرانے میں بہت مدد ملے گی۔
اس سے قبل انگوروں کے بیجوں میں دل کو طاقت بخشنے اور خون کا نظام بہتر بنانے والے کئی اجزا دریافت ہوچکے ہیں اور ان کی اہمیت ثابت ہوچکی ہے۔ اس جزو سے دانتوں میں کی جانے والی قدرتی رنگ کی فلنگ کو تادیر برقرار رکھنے میں مدد ملے گی ورنہ عام حالات میں یہ فلنگز 5 سے 7 برس میں جھڑ کر نکل جاتی ہے اور دانت کھوکھلا رہ جاتا ہے۔
یونیورسٹی آف الینوائے کےزیرِ انتظام شکاگو کالج آف ڈینٹسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مرکب دانتوں کے انیمل کے نیچے موجود ڈینٹائن کو بھی قوت دیتا ہے۔ دانتوں کی فلنگ ناکام ہونے پر دانتوں اور ڈاڑھوں کی ٹوٹ پھوٹ کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔
شکاگو کالج سے وابستہ ماہر اور سائنسداں ڈاکٹر انا بدران روسوکے مطابق انگور کے بیجوں میں موجود اہم جزو فلنگ کو دانتوں میں جوڑے رکھتی ہے جس سے دانت مضبوط رہتے ہیں،اس کے علاوہ انگور سے ایسے مریضوں کے دانت بچانے میں بھی مدد مل سکے گی جو ایسڈ ریفلیکس کے شکار ہیں اور ان کے دانت تیزی سے گھلتے ہیں ۔
یہ تحقیق جرنل آف ڈینٹل ریسرچ میں بھی شائع ہوئی ہے۔ انگور کے بیجوں میں ’اولیگومیرک پرواینتھوسائنائئیڈنس‘ نامی فلیوونوئیڈز پایا جاتا ہے جو دانتوں کو مضبوطی سے جوڑے رکھتا ہے.

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comment1