ھفتہ, 20 اپریل 2024


اسٹاک مارکیٹ : پہلے روز تیزی، 102 پوائنٹس بڑھ گئے 

ایمزٹی وی (کراچی) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز حکومتی مالیاتی اداروں کی خریداری کی وجہ سے تیزی ریکارڈ کی گئی ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 31200 کی نفسیاتی حدبحال ہو گئی۔ سرمایہ کاری مالیت میں5ارب 27کروڑ روپے سے زائد کی کمی ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت34.72 فیصد زائد جبکہ62.91 حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 311939 پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔ تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ، توانائی، سیمنٹ اور ٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس101.74 پوائنٹس اضافے سے 31299.72 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر364 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 229 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 109کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 26 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں5ارب،27 کروڑ21لاکھ  78ہزار 175 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت گھٹ کر 71کھرب 46ارب 91 کروڑ10 لاکھ 84 ہزار227 روپے ہوگئی۔ پیر کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں 32کروڑ 39لاکھ 48ہزار 590 شیئرز رہیں جو جمعہ کے مقابلے میں 8 کروڑ 35 لاکھ 3ہزار400شیئرززائد ہیں ، قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے ویتھ پاک کے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت183.51روپے اضافے سے4150.00 روپے اورباٹا پاک کے حصص کی قیمت89.25روپے اضافے سے 3198.00روپے ہوگئی ۔ نمایاں کمی کولگیٹ پامولو کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment