جمعہ, 19 اپریل 2024


وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اضافی بلوں کا معاملہ حل ہو گیا-

ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اضافی بلوں کا معاملہ حل کرلیا گیا بجلی کا سرکلر ڈیٹہ 300 سے 400 ارب روپے ہے۔ حکومت کی بنیادی توجہ دریائے سندھ پر پانی سے سستی پن بجلی پیدا کرنے پر مرکوز ہے- انکا یہ بھی  کہنا تھا کہ اووربلنگ کی تین بنیادی وجوہات سامنے آئی ہیں۔ آئندہ ماہ سے بجلی کے بل معمول کے مطابق ہوں گے۔ خواجہ آصف نےبتایا کہ تربیلا فور 2016 تک مکمل کر لیا جائے گا جبکہ تربیلا فائیو پر بھی کام شروع ہو گیا ہے۔ بھاشا ڈیم کی زمین کی خریداری کے لئیے 25 ارب روپے واپڈا اور گلگت بلتستان حکومت کے پاس موجود ہیں،  وفاقی وزیر پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ داسو پاور پراجیکٹ کیلئے ابتدائی فنڈنگ مل چکی ہے اور کام بھی شروع ہو گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment