جمعہ, 19 اپریل 2024


ورلڈ بینک نے پاکستان کےبینکنگ سیکٹرکومضبوط اور منافع بخش قرار دے دیا

ایمزٹی وی (تجارت) ورلڈ بینک نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کو مضبوط اور منافع بخش قرار دے دیا ہے۔ بینک نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ سخت مانیٹرنگ پالیسی اور گوڑنمنٹ سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کی وجہ سے پاکستان کا بینکنگ سیکٹر منافع بخش رہا ہے رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال میں پاکستان کے بینکنگ سیکٹر میں ریٹرن آف ایسرٹ (R O A) اور ریٹرن آف ایکوٹی (R O E) کی شرح بالترتیب 2.1 اور 2.9 کی بلند شرح پر برقرار رہی ہے، سیکٹر کے لیکوڈٹی ایسرٹ ڈپازٹ پر 61 فیصد اور سی اے آر پر 15.1 فیصد رہی ہے یہ دونوں مضبوط اعشاریے ہیں ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کے نان پرفارمنگ لون کے شعبے میں بھی بہتری آئی ہے اور نان پرفارمنگ لون میں مجموعی طور پر 12.8 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی جون 2014 میں یہ 2.9 فیصد تھے، رپورٹ کے مطابق ایس ایم ای کے نان پرفارمنگ لون کی شرح سب سے زیادہ 3.9 فیصد رہی ہے جسکے بعد زرعی شعبے کا نمبر آتا ہے جسکی شرح 14.8 فیصد ہے کنزیومر سیکٹر کے نان پرفارمنگ لون کی شرح 12.4 فیصد ہے اہم بات یہ ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر کے نان پرفامنگ لون کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ورلڈ بینک کے مطابق 2014 میں حکومت کی جانب سے قرض حاصل کرنے کی شرح بھی کم ہوئی ہے جسکی وجہ سے پرائیوٹ سیکٹر کے لیے شرح بڑھی ہے اور 2014 میں اس سیکٹر کے لیے قرض حاصل کرنے کی مالیت میں 3.8 ارب کااضافہ ہوا ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment