جمعرات, 25 اپریل 2024


اسٹیل ملز کے ملازمین کا سپر ہائی وے پر احتجاج

 

ایمز ٹی وی(تجارت)پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین 4ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج بن گئے اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسٹیل مل کے سامنے نیشنل ہائی وے پر جمع ہو کر احتجاج شروع کردیا اس دوران مظاہرین نے سڑک کو بلاک کر کے دھرنا بھی دے دیا ،جس کے نتیجے میں نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی اور کئی کلومیٹر تک ٹریفک جام ہو گیا جبکہ کئی گھنٹے تک جاری احتجاج کے باعث کراچی کے سندھ کے دیگر شہروں سے رابطہ بھی منقطع رہا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو مذاکرات کے بعد منتشر کر کے سڑک کھول دی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment