ھفتہ, 20 اپریل 2024


پاک، بھارت تجارت میں پاکستان کو خسارہ

 

ایمز ٹی وی(تجارت)پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات میں تو بہتری نہیں آسکی ہے لیکن دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حجم میں ضرور بہتری آئی ہے۔رواں مالی سال جولائی میں دو طرفہ تجارت میں 2فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان اور بھارت میں سفارتی سطح پر کشیدگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، اس کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط بہتر دکھائی دیتے ہیں۔ نئے مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران دونوں ممالک میں باہمی تجارت کا مجموعی حجم 13کروڑچھ لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کے ایسی عرصے کی نسبت2.3فیصد زائد ہے۔ رپورٹ کے مطابق باہمی تجارت میں اضافے کا زیادہ فائدہ بھارت کو ہوا کیونکہ اضافہ صرف بھارت سے پاکستان درآمد کی جانے والی اشیا میں ہوا۔ پاکستان کی بھارت کے لئے برآمدات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی کے دوران بھارت سے 10 کروڑ 87 لاکھ ڈالر مالیت کی اشیا درآمد ہوئیں جو پہلے سے 41 فیصد زیادہ ہیں۔اس کے مقابلے میں بھارت کے لئے پاکستانی برآمدات کا حجم محض 2 کروڑ 29 لاکھ ڈالر رہا جو پہلے کی نسبت 22فیصد کم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ باہمی تجارت میں پاکستان کو 8 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا ہے۔ کنٹرول لائن پر فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات اور تعلقات میں کشیدگی سے پاک بھارت باہمی تجارت میں گزشتہ مالی سال کے دوران 5 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment