بدھ, 24 اپریل 2024


سونے کی قیمتوں میں واضح کمی

 

ایمزٹی وی (تجارت)سونے کی قیمتوں میں گزشتہ روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر کی کمی سے 1336 ڈالر فی اونس ہونے کے باعث گزشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی تولہ اور 10 گرام قیمتوں میں بالترتیب 300 اور 257 روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان اور دیگر شہروں کی مارکیٹوں میں سونے کی تولہ قیمت گھٹ کر 52 ہزار 800اور 10گرام 45 ہزار 257 روپے رہ گئی۔ واضح رہے کہ سونے کی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی، چاندی کی تولہ قیمت 20 روپے کی کمی سے 790 اور 10 گرام 17.14 روپے گھٹ کر 660 روپے رہ گئی، چاندی کی عالمی قیمت 17.81 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی.

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment