جمعرات, 25 اپریل 2024


پی ایس او نے ملک بھر میں پیٹرولیم کے ذخائرکابھانڈا پھوڑ دیا

 

ایمزٹی وی(تجارت)پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں کہیں بھی فیول کی قلت کا سامنا نہیں ہے۔کمپنی کے پاس پٹرولیم مصنوعات کے خاطر خواہ ذخیرہ موجود ہے اور پی ایس او کے تمام ڈلپوز ملک بھر میں ایندھن کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے 24گھنٹے خدمات انجام دے رہے ہیں۔کمپنی کے تحت ایندھن کی درآمد اور مقامی ریفائنریز سے خریداری کا عمل بلاتعطل جاری ہے۔
ایک لاکھ 70ہزار میٹرک ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمد زیر عمل ہے جس میں سے زیادہ تر مقدار آئندہ چند روز میں دستیاب ہوگی۔ اس بنیاد پر ہم اپنے صارفین کو اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ انہیں ملک بھر میں کہیں بھی پی ایس او کے آؤٹ لیٹس پر ایندھن کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی سرمائے کی دستیابی کے حوالے سے درپیش تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے مارکیٹ شیئر سے زیادہ مصنوعات سپلائی کررہی ہے تاکہ ملک گیر سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
اس وقت پی ایس او کے پاور سیکٹر سمیت پی آئی اے اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور قیمتوں کے فرق کے کلیم کی مد میں حکومت پر مجموعی واجبات کی مالیت 293.6 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔ ان واجبات کی وصولی کے لیے پی ایس او کی انتظامیہ وفاقی وزارت توانائی، وزارت خزانہ، پی آئی اے اور ایس این جی پی ایل کے ساتھ مسلسل رابطے میں مصروف ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment