بدھ, 24 اپریل 2024


بھارت نے دریائے چناب کاپانی روک دیا

 

ایمزٹی وی(تجاررت)بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ کےخلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب کا پانی روکے جانے کی وجہ سے ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد18153کیوسک رہ گئی جبکہ ہیڈ مرالہ سے دریائے چناب سے نکلنے والی نہر مرالہ راوی لنک پانی کی کمی کی وجہ سے بددستور بند ہے۔ محکمہ ایر گیشن کے مطابق دریائے چناب میں شامل ہونے والے مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دو دریاﺅں دریائے جموں توی میں2773کیوسک پانی اور دریائے مباور توی میں صرف 934 کیوسک پانی ہے جس کی وجہ سے ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب کا مجموعی پانی 21808کیوسک پانی کی کمی کی وجہ سے ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب سے نکلنے والی نہر مرالہ راوی لنک بدستور بند ہئے جس کی وجہ سے سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کی لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی کو پانی میسر نہیں اور کسان و کاشتکار ٹیوب ویلوں اور پیڑ انجن چلا کر فصلوں کو سیراب کررہے ہیں

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment