جمعرات, 18 اپریل 2024


موسم سرما کی آمد "ایل پی جی" کی قیمتوں میں اضافہ

 

ایمز ٹی وی(تجارت) ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلوکا اضافہ کر دیا گیا جس سے گھریلو سلنڈر 50 اور کمرشل 200روپے مہنگا ہوگیا۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور میں ایل پی جی 110روپے کلو، گھریلو سلنڈر 1270روپے کا ہو جائیگا۔ علاوہ ازیں ملتان، بہاولپور،ڈی جی و ڈی آئی خان، ایبٹ آباد میں نئی قیمت 120 اور1390، رحیم یار خان،صادق آباد، حیدر آباد، اٹک،گجرات، میرپور، مری، نتھیاگلی میں130اور 1510، راولپنڈی، اسلام آباد، مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پورخاص، عمرکوٹ، نوابشاہ، ٹھٹہ، دادو، جامشورو، شکارپور میں 135 اور1570، بالاکوٹ،گلگت، ہنزہ، اسکردو میں ایل پی جی کی نئی قیمت160 اور گھریلو سلنڈر کی 1870روپے ہوگی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment