جمعہ, 19 اپریل 2024


کراچی میںبھتہ خوروں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کی نشاندہی

 

ایمز ٹی وی(تجارت) چھوٹے تاجروں نے بھتہ خوروں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کی نشاندہی کردی ہے۔
آل سٹی تاجراتحاد کے چیئرمین حکیم شاہ نے بتایا کہ ضلع جنوبی کی مارکیٹوں میں بھتہ خوروں کی جانب سے فون کالز کا سلسلہ ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے جس سے تاجر برادری میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔ انہوں نے وفاقی وصوبائی وزیر داخلہ، گورنر سندھ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ امن برقرار رکھنے اور تاجروں کو خوف وہراس سے بچانے کیلیے فوری ایکشن لیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment