جمعہ, 19 اپریل 2024


پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

 

ایمزٹی وی(تجارت)جنوری کے تین ہفتوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی خریداری نے 100 انڈیکس کو 9فیصد اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن کو522 ارب بڑھا دیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ 19 جنوری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران تیزی رہی، 100 انڈیکس 1245 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 178 پر بند ہوا۔
ماہرین کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاروں نے ہفتے کے دوران 3کروڑ 30لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز خریدے جو تیزی کی بڑی وجہ رہی۔ ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 44 ہزار 202 رہی ، جبکہ ہفتے کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 187 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ کاروبار ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9093 ارب روپے ہوگئی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment