بدھ, 24 اپریل 2024


پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں دو روپے 98 پیسے کا اضافہ کردیا گیا

 

تجارت : عوام کو زلزلے کے بعد مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگ گیا، حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں دو روپے 98 پیسے کا اضافہ کردیا۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لئے بھیجی جانے والی سمری وزارت خزانہ نے کچھ ردو بدل کے بعد منظور کرلی۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے، پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 98 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت پانچ روپے94پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت70روپے26 پیسےہوگئی ہے، لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں پانچ روپے 93 پیسے کا اضافے کے بعد نئی قیمت64روپے30 پیسے فی لیٹرہو گئی، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ عوام کی پریشانیوں کا رونے والے حکمرانوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کے بعد اس کا براہ راست اثر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں پڑے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھیجی جانے والی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر2روپے98پیسے، ڈیزل کی قیمت10 روپے 25 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں11روپے72 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں12روپے 74پیسے اضافے کی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment