جمعرات, 18 اپریل 2024


سونے کی قیمتوں 250 روپے کا ضافہ

 

ایمزٹی وی(تجارت)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت10ڈالر کے اضافے سے1343ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی گزشتہ روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب250 اور214روپے کا اضافہ ہوگیا۔
جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 56 ہزار 600 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر48 ہزار 514روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے820 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت702.85 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment