جمعہ, 26 اپریل 2024


ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں مزید 20 فیصد کمی

 

ایمز ٹی وی(تجارت)ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی شرح تبادلہ میں مزید 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ایک بٹ کوائن کی قیمت 6200 ڈالر سے نیچے گرگئی۔کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی شرح تبادلہ میں 20 فیصد گراوٹ کی وجہ دنیا بھر کی اسٹاک اور فوریکس مارکیٹ میں چھائی مندی ہے۔تازہ ترین اپ ڈیٹس کے مطابق بٹ کوائن کی خرید و فروخت میں استعمال ہونے والی ویب سائٹ ’بٹ اسٹمپ ایکسچینج‘ کے مطابق ورچوئل کرنسی کی موجودہ شرح تبادلہ 6190 ڈالر پر آگئی ہے۔بٹ کوائن کی شرح تبادلہ میں گذشتہ سال 26 گنا اضافہ ہوا تھا اور اس کی قیمت ریکارڈ 19511 ڈالر پر پہنچ گئی تھی لیکن اس وقت بھی ماہرین نے اس کی قدر میں 50 فیصد تک کمی آنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ یورپ، جاپان اور امریکا کے مرکزی بینکوں نے اس یونٹ کے بارے میں اپنے خدشات ظاہر کیے ہیں اور انہوں نے اپنے کسٹمرز کو کریڈٹ کارڈز کے ذریعے بٹ کوائن کی خریداری سے روک دیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment