Print this page

حکومت بجٹ پلاننگ میں رئیلٹرز اور بلڈرز کی تجاویز کو شامل کرے

ایمز ٹی وی:(لاہور) فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے صدر میجر ریٹائرڈ رفیق حسرت اور چیئرمین آباد اکبر شیخ نے حکومت کو بجٹ کی تیاری میں مدد کی پیشکش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فروری میں جاری بجٹ پلاننگ میں رئیلٹرز اور بلڈرز کے نمائندوں کی تجاویز کو شامل کرکے گزشتہ بجٹ میں ہونے والی غلطیوں کا ازالہ کرے۔فیڈریشن کے عہدیداروں نے مطالبات کی منظوری کے لئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کا وقت بھی مانگ لیا۔گلبرگ میں واقع آباد کے دفتر میں پریس کانفرنس میں شریک فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے صدر میجر (ر)رفیق حسرت ، پنجاب کے صدر شفقت بندیشہ ، لاہور کے صدر چوہدری طاہر مسعود ، چیئرمین نادرن زون آباد اکبر شیخ ،سی ای او خیابان امین ساحررشید ، سی ای او سینٹرل پارک میاں طاہر جاوید ، سی ای او پیراگون ندیم ضیائ، ڈریم گارڈن شیراز مانو ، ایم ڈی لیک سٹی برگیڈیئر(ر) پرویز بشیر ودیگر عہدیداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گزشتہ 2 سالوں کے دوران رئیل اسٹیٹ پر لگائے گئے 4 گنا ٹیکس کو کم کرکے اس انڈسٹری کو فروغ دے تاکہ اس سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانی مزید سرمایہ کاری کرکے ملک کی معیشت کو مستحکم کریں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں