جمعرات, 25 اپریل 2024


زرعی شعبے میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے ملک طاہر جاوید

ایمز ٹی وی:(لاہور) زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور تکنیک کا استعمال اشد ضروری ہے ، اس سے ملک، زراعت، تاجروںاور سائنس و ٹیکنالوجی سب کو فائدہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین نے لاہور چیمبر میں ہائی ویلیو ایگریکلچر کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، ڈاکٹر رائے نیاز احمد، ڈاکٹر خواجہ آصف، میاں شوکت علی میاں شفقت علی نے کہا کہ زرعی شعبے میں اصلاحات اور فصلوں کی پیداوار میں اضافے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ فی ایکڑ پیداوار اور فی کس خوراک کی دستیابی کے حوالے سے ہم پہلے ہی دنیا کے اکثر ممالک سے پیچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین افرادی قوت کے باوجود پاکستان میں بڑی فصلوں کی پیداوار چین اور مصر سے تین گنا کم ہے۔ ملک طاہر جاوید نے کہا کہ زراعت جی ڈی پی میں حصہ 19.5فیصد ہے جبکہ افرادی قوت کا 42.3فیصد حصہ اس سے منسلک ہے۔ بہت سے ممالک کی نسبت پاکستان میں مختلف فصلوں کی پیداوار پچاس سے 83فیصد تک کم ہے جو تشویشناک ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment