پیر, 24 ستمبر 2018


پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,201 کی سطح پر بند

ایمز ٹی وی:(کراچی ) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,201 کی سطح پر بند ہوا۔میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 4.173 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 5,958 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.378بلین روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 924.089 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت910.646 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت277.552 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 265.450 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 213.332 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100کے سودوں کی مالیت 99.229 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت38.157 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 36.831 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 15.846 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 14.670 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیزمیںکاٹن کی 13 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5.461 ملین روپے رہی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment