Print this page

امریکا نے پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کیلئے سرگرم

ایمز ٹی وی(واشنگٹن)امریکا ایک بار پھر پاکستان مخالف اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آیا، امریکا حکام نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کا الزام لگا کر پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے پر غور شروع کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکا پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرانے کیلئے متحرک ہوگیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق پاکستان پر دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزام پر پاکستان کا نام بھی دیگر ممالک کی طرح عالمی واچ لسٹ میں شامل کا فیصلہ کر رہا ہے۔ایجنسی رپورٹ کے مطابق امریکا آئندہ ہفتے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کے خلاف تحریک پیش کرے گا۔پاکستان کی جانب سے واچ لسٹ میں پاکستان کی نامزدگی رکوانے کے لئے امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ رابطے شروع کردیئے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں پاکستان نے ہمیشہ تفریق رکھی ہے اوراچھے دہشت گرد اور برے دہشت گردوں کے درمیان فرق کرکے کارروائیاں عمل میں لایا ہے، تاہم اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو تمام دہشت گردوں کے خلاف یکسر کارروائیوں کیلئے آمادہ کیا جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل مذہبی آزادیوں کے خلاف بھی پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں