Print this page

معروف کار ساز کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں پر اچانک اضافہ کردیا

 

ایمزٹی وی(تجارت)پاک سوزوکی نے مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں 34 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا۔ معروف کار ساز کمپنی پاک سوزوکی نے مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمت میں اچانک 34 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق سوزوکی مہران کی قیمت 10 ہزار روپے اضافے سے 7 لاکھ 42 ہزار روپے، سوزوکی بولان کی قیمت 10 ہزار روپے اضافے کے بعد 7 لاکھ 64 ہزار، جبکہ سوزوکی ویگا نار کی قیمت 20 ہزار اضافے سے 11 لاکھ 14 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
سوزوکی راوی کی قیمت 34 ہزار اضافے سے 7 لاکھ 6 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے گاڑی خریدنے کے خواہش مند متوسط طبقے کے افراد متاثر ہوں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں