Print this page

راولپنڈی میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت

 

ایمز ٹی وی (تجارت) کراچی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے راولپنڈی میں آدھی کے مقام پر تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے جاری اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے راولپنڈی میں آدھی کے مقام پر سے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے۔ابتدائی نتائج کے مطابق ذخیرے سے یومیہ 1550بیرل تیل جبکہ یومیہ 20لاکھ 62 ہزار مکعب فٹ گیس نکل رہی ہے۔ماہرین کے مطابق تیل و گیس کے اس نئے ذخیرے کی دریافت سے طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ملے گی جبکہ خام تیل اور گیس کی کی درآمدات میں کمی سے ملکی درآمدی بل میں بھی کچھ کمی ضرور آئے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں