جمعرات, 25 اپریل 2024


بچت بازاروں میں گرانفروشی کی لوٹ مار

یمز ٹی وی لاہور (تجارت) اتوار بازاروں میں بیشتر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا جبکہ گرانفروشی، گلے سڑے پھلوں کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ اتوار بازار شادمان میں چیئرمین یونین کونسل شاہدمجید کی ہدایات پر انتظامیہ نے پارکنگ کمپنی کے عملے کو 2 اور 4گنا پارکنگ فیس وصول کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ عملہ 5روپے فیس کی بجائے 10روپے اور کار کی فیس 50روپے تک وصول کر رہا تھا۔ دوسری طرف سمن آباد ٹائون کے مسلم لیگی کونسلروں کی طرف سے شادمان اتوار بازار میں مداخلت اور 200 سے 400روپے میں سٹال غیرقانونی طور پر لگوانے کا سلسلہ جاری رہا۔ اتوار بازاروں میں سول ڈیفنس عملے کی جانب سے بھی دوپہر کے بعد بازار کے درمیان غیرقانونی سٹالز لگوانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ پھلوں کی قیمتوں میں کالاکولو ایرانی سیب 7روپے اضافہ سے 117روپے کلو‘ سفید سیب 70‘ کالاکولو میدانی 4روپے اضافے سے 84‘ خربوزہ70 روپے فی کلو، کیلا 16روپے اضافے سے 71روپے درجن جبکہ کیلا دوم 14روپے اضافے سے 49روپے درجن، کینو (درجہ اول) 10روپے اضافے سے 130روپے درجن، کینو (درجہ دوم) 3روپے اضافے سے 57روپے درجن‘ مالٹا 19روپے اضافے سے 86‘ مالٹا شکری 34 روپے اضافے سے 134‘ مسمی 10روپے اضافے سے 130، چیکو 20روپے اضافے سے 105‘ ناریل فی عدد 54روپے اضافے سے 174‘ ناشپاتی چائنہ 56روپے اضافے سے 196روپے کلو‘انار بدانہ 62روپے اضافے سے 322‘ انار قندھاری 39روپے اضافے سے 219 روپے کلو‘ شکرقندی 8روپے اضافے سے 46‘ امرود 13روپے اضافے سے 63‘ پپیتا 95روپے کلو، گریپ فروٹ فی عدد 2روپے اضافے سے 20‘ سٹابری اول 130جبکہ دوم 15روپے اضافے سے 95روپے فی کلو ہوگئی۔ سبزیوں میں پیاز 3روپے کمی سے 25‘ ٹماٹر ایک روپیہ کمی سے 24‘ لہسن دیسی 6روپے کمی سے 104‘ لہسن چائنہ 4روپے اضافہ سے 150، مونگرے 7روپے اضافے سے 35‘ کریلے 17روپے اضافہ سے 90، لیموں چائنہ 5روپے اضافہ سے 60 اور لیموں دیسی 150 روپے کلو‘ سبز مرچ 15روپے اضافہ سے 115‘ مٹر 2روپے اضافے سے 20روپے کلو ہوگئے جبکہ کھیرا 5روپے کمی سے 20روپے کلو‘ ماڑو 10روپے کمی سے 15روپے کلو‘ پیٹھا 2روپے کمی سے 10‘ بندگوبھی 2روپے کمی سے 16‘ پھول گوبھی 3روپے کمی سے 10، گھیا کدو 5روپے کمی سے 45‘ شملہ مرچ 5روپے کمی سے 45روپے کلو ہوگئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment