جمعرات, 25 اپریل 2024


پیمائش میں ہیر پھیر پر ٹوبہ اور گوجرہ میں 4 پٹرول پمپس سیل

پیمائش میں ہیر پھیر پر ٹوبہ اور گوجرہ میں 4 پٹرول پمپس سیل

ایمز ٹی وی ٹوبہ ٹیک سنگھ  ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز میاں محمد عرفان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پٹرول پمپس کی چیکنگ کے دوران گوجرہ میں محمود اور العزیز پٹرولیم کو پیمانے میں ہیراپھیری کرنے پر سر بمہر کردیا ،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز نے چک نمبر 348ج ب میںبھی پاسنگ نہ کروانے پر سر بمہر کردیا ،میاں محمد عرفان نے بتایا کہ سابق صوبائی وزیر حاجی اسحاق کے پٹرول پمپ کو تین ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود پاسنگ نہیں کروائی گئی ،جس بنا ءپر اسے سیل کردیا گیا ۔ 
انجمن تاجران ٹوبہ کا تعزیتی اجلاس 
ٹوبہ ٹیک سنگھمرکزری انجمن تاجران (ر)کا تعزیتی اجلاس چوہدری امجد عظیم وڑائچ کی صدارت میںانعقادپذیرہوا،اجلاس میںنائب صدرحاجی عامر حنیف،میاں مزمل و دیگرعہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اجلاس میںنائب چیئرمین انجمن تاجران چوہدری شفیق ببلی کے چچا اورسیکرٹری اطلاعات و نشریات چوہدری عبدالمجید کے والد چوہدری بشیراحمدالمعروف بگاکی وفات پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا گیا اور کہا کہ انجمن تاجران چوہدری سعید، عبدالمجید، چوہدری شفیق ببلی ودیگر نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment