Print this page

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

 

 

ایمز ٹی وی خام تیل کے نرخوں میں پر لگ گئے، انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا۔ برینٹ خام تیل کے سودے 29سینٹس کے اضافے سے 70اعشاریہ 74ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔ خام تیل کے سودے جنوری کے بعد پہلی بار 70ڈالر بیرل سے اوپر پر بند ہوئے۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ ایران سے جوہری معاہدے کے خاتمے سے متعلق امریکی صدر کے بیانات ہیں۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کٹوتی کی مدت میں توسیع کا عندیہ بھی مارکیٹ پر اثر انداز ہوا۔ چین کی جانب سے آج شنگھائی کروڈ آئل بنچ مارک میں بھی سودے کیے گئے، جس نے مارکیٹ پر اثر ڈالا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 9 مارچ کو ایشیائی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا تھا۔ سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں برینٹ نارتھ کروڈ کی اپریل کے لئے سپلائی 18سینٹ(0.3 فیصد)اضافہ کے ساتھ 63.79 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی لاےئٹ (ڈبلیو ٹی آئی)کی سپلائی13سینٹ(0.2 فیصد)اضافہ کے ساتھ 60.25 ڈالر فی بیرل پر طے پائی۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں