جمعہ, 19 اپریل 2024


بدترین لوڈشیڈنگ ، کے الیکٹرک کا گیس کی کمی کا بہانہ

 

ایمز ٹی وی (کراچی/ تجارت ) کے الیکٹرک کی جا ب سے گیس کی کمی کا بہانہ بنا کر بد ترین لو ڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس نی شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو گیا اور دن میں 3 سے 4 بار بجلی کی فرا ہمی معطل رہنا معمول بن گیا ہے جب کے کی الیکٹرک کی جانب سے لو ڈ شیڈنگ سے مستشنیٰ علاقوں میں بھی بجلی بند کی جا رہی ہے۔

کراچی میں لوڈشیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں ملیر، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، لیاقت آباد، گلستان جوہر کے مختلف بلاکس،نارتھ کراچی اور گلشن اقبال بھی شامل ہیں۔گرمی کی آمد سے قبل ہی طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔شہریوں نے بدترین لوڈشیڈنگ پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورا دن بجلی غائب رہتی ہے اور کے الیکٹرک جانب سے 20 سے 50 ہزار تک کے بل بھیجے جاتے ہیں جو بھرنا انتہائی مشکل ہے۔

 

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment