Print this page

مہران کا متبادل پاکستان کی نئی سستی گاڑ ی

 

ایمز ٹی وی (تجارت)موٹرسائیکلیں بنانے والی کمپنی یونائیٹڈ آٹو بہت جلد مارکیٹ میں سوزوکی مہران کے مقابلے پر ایک گاڑی براوو میدان میں لانے والی ہے۔

پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ گاڑی پاکستانی آٹو انڈسٹری میں سوزوکی مہران کی بادشاہت کو چیلنج کرنے کے لیے متعارف کرائی جارہی ہے اور یونائیٹڈ کا وعدہ ہے کہ یہ ' بیشتر پاکستانی ہیچ بیک' گاڑیوں کے مقابلے پر بہتر حریف ثابت ہوگی جس میں بین الاقوامی سطح کے حفاظتی اور ڈرائیو فیچرز کم قیمت پر صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

ہورٹ کے مطابق کچھ عرصے پہلے کمپنی نے گاڑی کے ڈیزائن کے کاپی رائٹ کے لیے درخواست انٹیلکچوئیل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان (آئی پی او) میں جمع کرایا تھا اور یہ گاڑی رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران متعارف کرائی جاسکتی ہے۔

اب اس گاڑی کی ممکنہ تصاویر سامنے آئی ہیں جو ایک چینی کمپنی کی گاڑی سے مماثلت رکھتی ہے۔

مہران کے مقابلے میں یہ گاڑی ڈیزائن کے لحاظ سے زیادہ بہتر نظر آیت ہے اور اگر پاکستانی کمپنی چینی ورڑن کے فیچرز کو اپناتی ہے تو فوگ لیمپس، لینس ہیڈلائٹس، ایل ای ڈی بریک لائٹس اور دیگر اس کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں