Print this page

بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں مکمل

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)سال دو ہزار اٹھارہ اور انیس کا بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں مکمل ہو گئیں ، قومی اقتصادی کونسل آج بجٹ کی منظوری دے گی۔وزیرمملکت خزانہ رانا افضل اور مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے درمیان بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے کھینچا تانی جاری ہے۔رانا افضل نے کہا کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں ہو پایا کہ بجٹ وہ پیش کرینگے یا مشیر خزانہ مفتاح اسمعیل جبکہ وزارت خزانہ ذرائع نے کہا کہ وزارت قانون سے رائے لی جائے گی کہ آیا مشیر خزانہ بجٹ پیش کر سکتے ہیں؟

بجٹ کے خدوخال کے حوالے سے وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ بجٹ وفاقی بجٹ 5500 ارب روپے کا ہو گا۔ قرضوں کی واپسی کے مد میں 1607 ارب روپے رکھے جائیں گے۔

قرضوں کی ادئیگی کیلیئے کل بجٹ کا 29.3 فی صد رکھا جائیگا۔ دفاع کا بجٹ 920 ارب روپے سے بڑھ کر 1200 ارب روپے ہو گا۔ یہ کل بجٹ کا 22 فی صد ہو گا۔وفاقی ترقیاتی بجٹ 1001 ارب سے کم کر کے 800 ارب روپے کیا جارہا ہے۔وفاقی محاصل کا تخمینہ 4435 ارب روپے لگایا گیا ہے۔سول انتظامیہ کے جاری اخراجات کے لئے 448 ارب روپے رکھے جا رہے ہیں۔ بجٹ خسارہ 2029 ارب روپے تک بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ خسارہ پورا کرنے کے لئے 2300 ارب روپے کے نئے قرضے لئے جائیں گے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں