Print this page

ایکسپریس وے سگنل فری ،10 ارب روپے سے زائد گرانٹ کی منظوری

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔ اسلام آباد ایکسپریس وے سگنل فری فیز تھری منصوبے کیلئے 10 ارب روپے سے زائد گرانٹ کی منظوری دے دی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 11 اپریل کو نئی ترقیاتی سکیموں کی منظوری اور فنڈز کے اجراءپر پابندی عائد کی جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 17 اپریل کو منظوری دیدی۔وفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چودھری کے مطالبے پر وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کو سی ڈی اے کو فوری طور پر 1 ارب روپے جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں۔18کلومیٹر کا فیز تھری منصوبہ حیران کن طور پر 2020 تک زیر تعمیر رہے گا۔ تاخیر کا شکار منصوبے کو مکمل کرنے میں کنٹریکٹر کو مزید ایک سال کی چھوٹ دیدی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں