جمعرات, 25 اپریل 2024


سندھ اور سمٹ بینک کوعدالتی اجازت کے بغیر انضمام نہ کرنے کا حکم

ایمزٹی وی (اسلام آباد)سپریم کورٹ نے سندھ بینک اور سمٹ بینک سے متعلق عدالتی اجازت کے بغیر انضمام نہ کرنے کا حکم دیدیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں3 رکنی بینچ کے روبرو سندھ بینک اور سمٹ کے انضمام سے متعلق سماعت ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق دونوں بینکس انضمام کا عمل از سر نو شروع کرنے پر متفق ہیں۔ اگر قواعد اور ضوابط پر عمل نہ کیا گیا تو انضمام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عدالت نے دونوں بینکس کو معاملات طے کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے انضمام کے سارے عمل کی نگرانی سپریم کورٹ کرے گی۔ عدالت نے اجازت کے بغیر انضمام کو حتمی شکل نہ دینے کا بھی حکم دیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment