بدھ, 24 اپریل 2024


ڈالر کی قیمت مستحکم سطح پر آگئی

 

ایمزٹی وی(تجارت)انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر128 روپے 50 پیسے پر مستحکم ہوگئی جبکہ رواں سال پاکستان کی کرنسی کی کارکردگی ایشیا میں سب سے خراب رہی اوریہ افغانستان کی کرنسی سے بھی نیچےآگئی ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی پرواز جاری ہے جو مزید 50 پیسے مہنگا ہو کر 129 روپے 50 پیسے کا ہو گیا جبکہ ایکسچینج مارکیٹ میں 84 بنگلادیشی ٹکے، 68 بھارتی روپے اور73افغانی کا ایک ڈالرہے۔ 

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کی پہلے سے دگرگوں حالت میں مزید خرابی کا باعث بن سکتی ہے لہذا حکومت کو اس سلسلے میں موثر اور فوری اقدامات اٹھانے چاہیےتاہم ڈالر کی قیمت میں اضافے سے فرنس آئل کے نرخوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment