Print this page

بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 16 پیسہ اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 16 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے اضافے کی منظوری دیدی ہے، قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 91 پیسے فی یونٹ رہی اور صارفین سے اگست میں 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ وصول کیے گئے لہذا صارفین پر آئندہ ماہ 16 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں