جمعرات, 18 اپریل 2024


ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کا اضافہ

 
کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے کے اضافے سے 126 روپے10 پیسے پر بند ہوئی۔

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات نے اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو گھبراہٹ دیکھی گئی۔

کرنسی مارکیٹ کے ذرائع نے بتایا کہ مارکیٹ میں یہ افواہیں زیرگردش ہیں کہ آئی ایم ایف حکام ڈالرکی قدر میں مزید اضافے کیلیے پاکستان پر دباؤ ڈال رہے ہیں جس کے سبب جمعہ کو ایک موقع پر اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 126 روپے 20 پیسے کی سطح سے تجاوزکرگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے کے اضافے سے 126 روپے10 پیسے پر بند ہوئی لیکن اس کے برعکس انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیرکسی تبدیلی کے 124 روپے 24 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان کاکہنا تھاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے روپے کی قدر میں کمی سے متعلق اپنا پالیسی بیان جاری کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب نہ بڑھ سکے۔ فی الوقت تجارتی خسارہ اہم چیلینج ہے جس پر قابو پانے کے لیے درآمدات کم کرکے ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات کرنا پڑیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستانی روپے کے استحکام کے لیے بلا ضرورت ڈالر کی خریداری سے گریزکریں۔
 
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment