ھفتہ, 20 اپریل 2024


پی آئی اے کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے

 

کراچی :چئیر مین پی آئی اے ایئر وائس مارشل (ر)ارشد محمود ملک نے کہاہے کہ پی آ ئی اے کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلا ئیں گے ادارے کے کارکنان اس کا سرما یہ ہیں ۔ یہ بات انہوں نے بحیثیت چیئر مین پی ائی کا چارج سنبھالنے کے بعد کارکنان کے نام اپنے پیغام میں کہی ، ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی ائی اے کی ترقی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا ادارے سے کسی کو بھی ملازمت سے نہیں نکالا جائے گا تا ہم بدعنوانی اور ادارے کی بدنامی کے با عث بننے والوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ۔ اور یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ اس وقت معاشی اور انتظامی مشکلات میں گھرا ہے پی ای اے کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ اس وقت معا شی اور انتظامی مشکلا ت میں گھرا ہوا ہے کی موجودہ حالت کے لیئے تکا لیف کا باعث بنی ہوئی ہے ۔ انھوں نے کہا ہمیں قائداعظم کے رہنما اصولوں ایما ن اتحاد اور تنظیم کے تحت قلیل وقت میں پی ائی اے کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلا ئیں گے اور اس کو منافع بخش ادارے میں تبدیل کریں گے ۔ آ مدنی کو بڑھانے اور غیر ضروری اخراجات کو کم کریں گے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ اگرچہ ائر لائن معاشی اور انتظامی مشکلات سے گزر رہی ہے مگر وہ پر امید ہیں کہ ان کو دور کرنے میں اللہ تعالیٰ کی مدد شامل رہے گی۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment