ھفتہ, 20 اپریل 2024


چار ارب کی گندم پر تیرہ ارب کا سود

پشاور:خیبرپختونخواہ میں چار ارب کی گندم پر تیرہ ارب کا سود گیا،ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے گندم کی مد میں محکمہ خوراک خیبر پختونخواہ سے 17ارب کے بقایا جات مانگ لئے ہیں،یہ مارک اپ ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں چار سال کے نتیجے میں سامنے آیا ہے اس صورتحال پر وزیر اطلاعات شوکت ہوسف زئی کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کروائی جا ئے گی کہ صوبے کو اتنا نقصان کیوں پہچایا گیا۔ خیبرپختونخواہ حکومت نے ٹریڈنگ کارپوریشن سے2004سے2005تک 17کروڑ کی خریداری جبکہ2007سے2008تک83کروڑ اور 2008سے2009تک تین ارب روپے کی خریداری کی۔لیکن صوبائی حکومت نے اس دوران کوئی ادائیگی نہ کی جس کے نتیجے میںچار سال میں چار ارب سود بڑھ کر تیرہ ارب تک جا پہنچا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment