Print this page

ڈالر کی بڑھتی قیمتوں نے سفر کرنا مشکل کردیا

کراچی: ریلوے حکام نے تمام ٹرینوں کی کلاسوں کے کرایوں میں 10 سے 19 فیصد تک کا اضافہ کردیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ڈالر کی اونچی اڑان اور پیٹرولیم مصنوعات ریلوے کرایوں میں ہوش روبا اضافہ کا سبب بنا جب کہ ریلوے کرایوں میں 10 سے 19 فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق 7 دسمبر سے ہوگا۔
دوسری جانب ریلوے حکام نے7 دسمبر سے ملک بھر کے تمام ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں مزید 8 گھنٹے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد ریزرویشن دفاتر اب 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں