Print this page

سونےکی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں7ڈالر کااضافہ ہوا اور فی اونس سونے کی قیمت 1295ڈالر ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 67 ہزار 400روپے ہوگئی ۔
اسی طرح 429 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 57 ہزار 771 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 880 روپے کی سطح پر مستحکم رہی.

پرنٹ یا ایمیل کریں