جمعرات, 25 اپریل 2024


ملک میں جائیداد کی خرید و فروخت پر مزید انکم ٹیکس آئد:

سلام آباد: ایف بی آر نے اسلام آباد سمیت تمام شہروں میں کمرشل اور رہائشی جائیدادوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس وصولی کے لیے پراپرٹی کی ویلیو ایشن میں 20 فیصد سے زائد اضافہ کرتے ہوئے نئے ویلیو ایشن ریٹ جاری کردیا، اضافہ شدہ قیمت کے مطابق جائیداد کی خریداری پر فائلرز سے 2 فیصد اور نان فائلرز سے 4 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا تاہم جائیدادوں کی فروخت پر فائلرز سے ایک فیصد اور نان فائلرز سے دو فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا۔کمرشل جائیداد کی فروخت؛ فائلر پر ایک فیصد اور نان فائلر پر دو فیصد ٹیکس اسی طرح غیر منقولہ رہائشی و کمرشل جائیداد کی فروخت پر فائلر کو ایک فیصد اور نان فائلر کو مقررہ ویلیو کا دو فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
3 سال بعد فروخت یا 40 لاکھ سے کم مالیت کی جائیداد ٹیکس سے مستثنیٰ
3 سال کے بعد فروخت ہونے والی غیر منقولہ جائیداد پر ایڈوانس انکم ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا اسی طرح فائلر کو 40 لاکھ تک کی جائیداد کی خریداری پر ٹیکس ادا نہیں کرنا ہوگا اور اس سے زائد مالیت کی جائیداد پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ مذکورہ نوٹی فکیشنز میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں رہائشی جائیدادوں کی بڑھائی گئی ویلیو کے مطابق سیکٹر ڈی 12 کے لیے جائیداد کی قیمت بڑھا کر 38 ہزار 760 روپے فی مربع گز، سیکٹرای سیون کے لیے 68 ہزار580 روپے فی مربع گز، سیکٹر ای الیون کے لیے 31 ہزار 200 فی مربع گز، سیکٹر ای 12 کے لیے 18 ہزار 371 روپے فی مربع گز، سیکٹر ایف سکس کے لیے 58 ہزار 260 روپے فی مربع گز، سیکٹر ایف سیون کے لیے 58 ہزار260 روپے فی مربع گز، سیکٹر ایف ایٹ کے لیے 58 ہزار 260 روپے فی مربع گز، سیکٹرایف ٹین کے لیے 50 ہزار460 روپے فی مربع گز، سیکٹر ایف الیون کے لیے 50 ہزار460 روپے فی مربع گز، سیکٹر جی سکس کے لیے 49 ہزار 620 روپے فی مربع گز، سیکٹر جی سیون کے لیے 45 ہزار720 روپے فی مربع گز، سیکٹرجی ایٹ کے لیے 45 ہزار 720 روپے فی مربع گز، سیکٹر جی نائن کے لیے 45 ہزار720 روپے فی مربع گز کردی گئی ہے۔
اسلام آباد کے رہائشی علاقوں بی سترہ، سی پندرہ، سی سولہ، ڈی تیرہ، ڈی سترہ، بی سترہ، ڈی سترہ، جی پندرہ، جی سولہ، ایف چودہ، ایف پندرہ، ایف سولہ اور ایف سترہ میں جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس انکم ٹیکس ڈی سی ریٹ کے مطابق ویلیو پر وصول کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment