Print this page

پاک فوج کابھارت پرکامیاب وار،اسٹاک مارکیٹ بلندیوں کوچھونےلگی

کراچی: بھارت کے بزدلانہ وار پر پاک فوج کے بھرپور جواب نے اسٹاک مارکیٹ کو آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیا، 100 انڈیکس 38 ہزار 858 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بھارتی طیارے گرائے جانے کی خبریں سامنے آتے ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جانے لگی، 100 انڈیکس میں 665 پوائنٹس کی ریکوری ہوئی۔صبح کے وقت 100 انڈیکس 38 ہزار 386 پوائنٹس پرٹریڈ کرنے لگا۔بعد ازاں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا پر امن خطاب اور جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کے بعد اسٹاک مارکیٹ کی تیزی میں مزید اضافہ ہوا۔
آج کے روز مجموعی طور پر انڈیکس میں 1500 پوائنٹس کی ریکوری ہوئی، دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 38 ہزار 858 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
آج صبح پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ۲بھارتی طیارے مارگرے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارت کے 2 طیارے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں گر کر تباہ ہوئے ہیں۔ ایک طیارہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گرا، جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کی جانب گرا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی علاقے میں گرنے والے طیارے کے دونوں پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پاکستانی علاقے میں گرنے والے جہاز کے ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں