ھفتہ, 20 اپریل 2024


غیرملکی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد

اسلام آباد: غیرملکی سرمایہ کاروں کا بڑا وفد آج 4 روزہ دورہ پراسلام آباد پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق میڈیف انٹرنیشنل کے زیر اہتمام غیرملکی سرمایہ کاروں کا بڑا وفد آج 4 روزہ دورہ پراسلام آباد پہنچے گا۔ وفد کی قیادت پاکستان فرانس بزنس کونسل و ٹوٹل گلوبل سروس کے صدرتھیری فلیملن کریں گے۔ وفد لاہور اور کراچی کابھی دورہ کرے گا۔

میڈیف انٹرنیشنل کے زیراہتمام وفد میں 20 کمپنیوں کے28 سرمایہ کار شامل ہیں۔ وفد میں زراعت، تعمیرات، توانائی، بینکنگ، فارماسوٹیکل اورصنعتی مشینری کے شعبوں کے سرمایہ کارشامل ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment