بدھ, 17 اپریل 2024


پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عدالت میں چیلنج

لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کر دیا گیا۔
 
درخواست گزار نے وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں انٹرنیشنل مارکیٹ میں کم ہوئیں ہیں مگر پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ جاری ہے
 
حکومت عوام سے اربوں روپے ٹیکس لے رہی ہے، اوگرا نے اپنا کام کمپنیوں کے حوالے کر رکھا ہے لہذا ملک بھر میں تمام مصنوعات و اشیا کی قیمتوں کے تعین کے لیے فیڈرل ٹریڈ کمیشن بھی مقرر کیا جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment