جمعرات, 18 اپریل 2024


2017 کے اختتام پر قوم کو بجلی کے بحران سے نجات مل جائیگی، وزیرتجارت

ایمز ٹی وی (تجارت)  وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایکسپورٹ ڈیولمپنٹ بورڈ کی ازسرنو تشکیل کے لیے ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے جس کی منظوری وزیراعظم میاں نوازشریف دیں گے جبکہ ہر 3 ماہ بعد اس بورڈ کی میٹنگ ہوگی۔ خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ علاقائی تجار ت بڑھانے کے لیے پاک چین اقتصادی راہداری اہم ذریعہ ثابت ہو گی، اس میں گوادر کی بندرگاہ کا بھی اہم کردارہوگا۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان نہ صرف گوادر سے چمن اور کراچی سے طورخم تک سڑکیں اور انفرااسٹرکچر تعمیر کرے گا بلکہ وسط ایشیائی ممالک تک زمینی راستوں کی تعمیر کی جائے گی۔ 

 

وزیرتجارت خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال سیاسی انتشار کی وجہ سے معیشت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، پاکستانیوں کو جس بہتر روزگار کی تلاش ہے اس کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے، چند ماہ میں پاکستان کی جغرافیل انڈیکیشن کا قانون تیارکرکے پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا، پاکستان کا باسمتی رجسٹرڈ ہوگا اور ہم دنیا بھر میں چیلنج کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریڈ ڈیفنس کے تمام قوانین ازسرنو مرتب کردیے، پچھلی حکومت سے وراثت میںملنے والی سبسڈی پر قابو پایا جارہا ہے، پاکستان کی انٹرنیشنل برانڈنگ اور مارکیٹنگ پر کام شروع کردیا ہے، ٹی ڈیپ اس سلسلے میں ایک مہم ڈیزائن کررہی ہے۔ وزیرتجارت نے کہا کہ 2017 کے اختتام پر قوم کو بجلی کے بحران سے نجات مل جائیگی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment