جمعرات, 12 دسمبر 2024


نیپرا نےبجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کےلیے کمی کا امکان کردیا

اسلام آباد:بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کے لیے 70 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

نیپرا بجلی سستی کرنے کی درخواست پر آج سماعت کرے گا، چیئرمین نیپرا وسیم مختار اتھارٹی ممبران کے ہمراہ درخواست پر عوامی سماعت کریں گے۔

حکام کے مطابق سی پی پی اے نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کرا رکھی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ نیپرا اتھارٹی سماعت کے بعد جاری کرے گی۔

ذرائع کے مطابق صارفین کو نومبر کے بلوں میں کمی کا ریلیف ملے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment