جمعرات, 25 اپریل 2024


پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان!

ایمزٹی وی(بزنس)عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث یکم دسمبرکو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے چار روپے فی لیٹرتک کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کےمطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق کئے جانے والے اب تک کی ورکنگ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں چالیس ڈالر فی بیرل کی سطح پر آچکی ہیں، جس کی وجہ سے مقامی سطح پر یکم دسمبر سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قمیت میں 2 روپے 50 پیسے کمی کا امکان ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپئ 50 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے، اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری حکومت کو 30 نومبر کو ارسال کرے گا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment