ھفتہ, 20 اپریل 2024


اسٹیل میلٹرز کا اجلاس ؛ ڈیوٹی ٹیکسز نہ ہٹائے تو بھٹیاں بند کردیں گے

ایمز ٹی وی (بزنس) پاکستان اسٹیل میلٹنگ ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) نے خام اسٹیل کی درآمد پر عائد 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی اور اسکریپ کی درآمد پر عائد5 ہزار600 روپے ایڈجسٹ ایبل سیلز ٹیکس ختم اور بجلی بلوں پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو تو یکم مارچ کو ملک بھر کی فرنس ملیں بند کر دی جائیں گی۔

 

یہ بات اسٹیل میلٹنگ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کی گئی جو گزشتہ روزفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )کے ریجنل آفس میں منعقد ہوا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایم اے کی ملک میں موجود ممبر اسٹیل ملز کی تعداد 173ہے جن میں سے بیشتر پنجاب میں قائم ہیں۔

اجلاس میں اسٹیل میلٹنگ انڈسٹری کو در پیش مسائل کے حوالے سے غوروخوص کیاگیا۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی ریجنل چیئرمین میاں رحمن عزیز نے کہاکہ چین سے سستے اسٹیل کی درآمد سے ملک بھر کی 20 فیصد فرنس ملیں بند ہو چکی ہیں، خام مال کی درآمد پر عائد5 فی صد ریگولیٹری ڈیوٹی، اسکریپ کی درآمد پر عائد 5ہزار 600 روپے ایڈجسٹ ایبل سیلز ٹیکس ختم کیا جائے۔

 

اسٹیل میلٹنگ ایسوسی ایشن کے قائم مقام چیئرمین میاں محمد سعید نے کہا کہ بجلی بلوں پر سیلز ٹیکس 9روپے سے کم کر کے 4 روپے فی یونٹ کیا جائے، اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو یکم مارچ کو ملک بھر کی فرنس ملیں بند کر دیں گے جس سے 1ہزار سے زائد اسٹیل ری رولنگ متاثر ہونے کے ساتھ لاکھوں لوگ بیروزگار ہو جائیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment