جمعہ, 19 اپریل 2024


ایک سو امیر ترین ستاروں کی نئی فہرست


امریکی جریدے ’فوربس‘ کے مطابق چھبیس سالہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوِفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ ہیں۔ اس جریدے کی ایک تازہ فہرست میں موسیقی، فلم اور کھیل کی دنیا کے کئی ستاروں کی ان کی دولت کے حساب سے درجہ بندی کی گئی ہے۔

نیوز ایجنسی اے ایف پی نے اس جریدے کے حوالے سے بتایا ہے کہ جون 2015ء اور جون 2016ء کے درمیانی عرصے میں چھبیس سالہ گلوکارہ ٹیلر سوِفٹ نے ایک سو ستّر ملین ڈالر کمائے، جو کہ اُس کی گزشتہ سال کی ریکارڈ آمدنی اَسّی ملین ڈالر کے دو گنا سےبھی زیادہ تھے۔

1

اس جریدے نے شوبز سے وابستہ امیر ترین ستاروں سے متعلق اپنی تازہ فہرست جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اپنی اس ریکارڈ آمدنی کے ساتھ ٹیلر سوِفٹ نے اڈَیل، برُوس اسپرنگسٹین، ریحانا اور میڈونا جیسے مشہور ترین گلوکاروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ وہ اپنی حریف کیٹی پَیری سے بھی آگے نکل گئی، جس نےگزشتہسال ایک سو پینتیس ملین ڈالر سے بھی زیادہ رقم کمائی اور جو تازہ فہرست میں محض اکتالیس ملین ڈالر کے ساتھ کہیں تریسٹھ ویں نمبر پر آئی ہے۔

bruce

فوربس‘ کے مطابق ٹیلر سوِفٹ کی اس آمدنی میں بنیادی کردار اُس کے کنسرٹس کے سلسلے ’1989ء ورلڈ ٹُور‘ نے ادا کیا۔ اس ٹُور کے ساتھ ٹیلر سوِفٹ نے شمالی امریکا میں مشہور بینڈ رولنگ اسٹونز کی آمدنی کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے اور مجموعی طور پر اُس نے اس براعظم میں دو سو ملین ڈالر کمائے۔

stone

’فوربس‘ کی اس فہرست میں شوبز کی دنیا کے ایک سو سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے ستاروں کے نام دیے گئے ہیں۔ اس فہرست میں ٹیلر سوِفٹ کے بعد دوسری پوزیشن ایک سو دَس ملین ڈالر کمانے والے بوائے بینڈ ’وَن ڈائریکشن‘ کی اور تیسری پچانوے ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کرنے والے امریکی ادیب جیمز پیٹرسن کی ہے۔برطانوی گلوکارہ اڈَیل کہیں نو ویں نمبر پر ہیں، اپنی 80.5 ملین ڈالر کی آمدنی کے ساتھ۔

tumblr static 2i7alkeoh0sgw0ggk4ksk8ggg

ہالی وُڈ کے فلمی ستاروں میں اداکارہ جینیفر لارنس کو دوسری مرتبہ سب سے زیادہ آمدنی والی اداکارہ قرار دیا گیا۔ ’فوربس‘ کے مطابق ’دی ہنگر گیمز‘ کی مرکزی اداکارہ کی سالانہ آمدنی چھیالیس ملین ڈالر رہی، جو اُس کی گزشتہ سال کی آمدنی باون ملین ڈالر سے قدرے کم ہے۔ اداکاروں میں ڈوین جانسن 64.5 ملین ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔

سب سے زیادہ آمدنی والی ان ایک سو شخصیات کی مجموعی آمدنی 5.1 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔

jenni

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment