ھفتہ, 20 اپریل 2024


جدید ٹیکنالوجی کا کمال ۔۔۔۔ فیس بُک کی بدولت

.ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) جدید ٹیکنالوجی کے کمالات روز سامنے آتے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کے سبب کئی حیرت انگیز واقعات بھی رونما ہوتے ہیں۔ کوریا میں بھی ایسی ہی دو جڑواں بہنیں جو اپنی پیدائش کے بعد الگ ہوگئی تھیں، فیس بک کی بدولت دوبارہ مل گئ

1

انیاز بورڈیئر اور سمانتھا کوریا میں پیدا ہوئیں اور ان کی پیدائش کے فوراً بعد ان دوںوں کو دو الگ الگ جوڑوں نے گود لے لیا۔ بورڈیئر اب پیرس میں رہائش پذیر ہے اور فیشن ڈیزائنر کے طور پر کام کر رہی ہے جبکہ اس کی جڑواں بہن سمانتھا نیو جرسی میں ایک ماڈل ہے۔ بورڈیئر بتاتی ہے کہ ایک بار بس میں ایک اجنبی خاتون نے اسے یوٹیوب کی ایک ویڈیو دکھائی جو کسی فلم کا ٹریلر تھا اور اس سے پوچھا کہ کیا وہی اس فلم میں کام کر رہی ہے؟ بورڈیئر کا کہنا تھا کہ وہ اس ماڈل کی اپنے ساتھ حد درجہ مشابہت دیکھ کر بہت حیران ہوئی۔

2

بعد ازاں اس کے کچھ دوستوں نے بھی اسے وہ ویڈیو دکھائی جس میں بورڈیئر کی ہم شکل ماڈل موجود تھی۔ اس کے بعد بورڈیئر نے اس ماڈل کو تلاش کرنا شروع کردیا۔ اس نے اسے فیس بک پر ڈھونڈا اور اس سے رابطہ کیا۔

3

دوسری جانب ماڈل سمانتھا بھی اپنی حد درجہ مشابہہ لڑکی کو دیکھ کر بے حد حیران ہوئی۔ جب انہیں پتہ چلا کہ ان کی تاریخ پیدائش اور سال ایک ہی ہے، اور ان کی پسند ناپسند بھی مختلف نہیں تو ان دونوں نے ملنے کا فیصلہ کیا۔ ایک دوسرے کی پرانی تصاویر دیکھتے ہوئے ان دونوں نے اپنے والدین سے دریافت کیا کہ انہوں نے انہیں کہاں سے گود لیا۔ واقعات کی کڑیاں ملتی گئیں اور جب دونوں نے اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا تو ثابت ہوگیا کہ وہ دونوں بہنیں ہیں۔

4

یہ انکشاف دونوں کے لیے نہایت خوشگوار تھا۔ دونوں بہنیں ایک دوسرے کے والدین سے بھی ملیں جنہوں نے انہیں گود لیا تھا۔ اب یہ دنوں بہنیں اپنے حقیقی والدین کی تلاش میں ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment