منگل, 23 اپریل 2024


کس مشہور کمپنی کا لوگو کب اور کیسے تبدیل ہوا؟


ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) یہ حقیقت ہے کہ وقت کے ساتھ ہر چیز بدل جاتی ہے، تجارتی و کاروباری ادارے بھی تبدیلی کے اس عمل سے مستثنیٰ نہیں ہوتے۔ صارفین کی بدلتی ہوئی پسند، رجحان اور معیار پر پورا اترنے کی کوشش ہر کمپنی کرتی ہے اور اس مقصد کے لیے کمپنیوں کو بھی کئی تبدیلیاں کرنی پڑتی ہیں تاکہ وہ مسابقت میں سب سے آگے رہیں۔ یہ تبدیلی کسی کمپنی کے نام، مصنوعات کے ڈیزائن، علامتی نشان (لوگو) اور پنچ لائن وغیرہ میں ہوسکتی ہے اور اکثر دیکھا جاتا ہے کہ کمپنی کے لوگو تھوڑے عرصے میں تبدیل ہوجاتے ہیں حالانکہ یہ ایک پر خطر کام ہے اور اس سے کمپنی کی مصنوعات کی فروخت بھی متاثر ہوسکتی ہے۔ ایسی ہی کچھ کمپنیوں کے لوگو میں ہونے والی تبدیلی زیر نظر مضمون میں پیش کی جارہی ہے جن میں کمپنی کے ابتدائی لوگو اور موجودہ لوگو کا موازنہ دکھایا گیا ہے۔

ایپل
امریکا میں قائم دنیا کی معروف ترین ٹیکنالوجی کمپنی اپیل کا قیام اپریل 1976 میں آیا تھا اور ابتدائی طور پر یہ کمپیوٹرز فروخت کرتی تھی۔

l1

کے ایف سی
دنیا کی معروف ترین فاسٹ فوڈ چین کینٹکی فرائڈ چکن(کے ایف سی) کا قیام مارچ 1930 میں امریکی ریاست کینٹکی میں آیا تاہم اب یہ دنیا کے 123 سے زائد ممالک میں موجود ہے۔

l2

فورڈ
گاڑیاں بنانے والی یہ امریکی کمپنی جون 1903 میں ریاست مشی گن میں ہینری فورڈ نامی شخص نے قائم کی تھی اور یہ دنیا کی بڑی آٹو موبل کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

l3

نوکیا
موبائل فون بنانے والی معروف کمپنی نوکیا نے بھی وقت کے ساتھ ساتھ اپنا لوگو تبدیل کیا، اس ٹیلی کام کمپنی کو 1865 میں فن لینڈ میں قائم کیا گیا تھا۔

l4

ڈسکوری
دستاویزی فلمیں نشر کرنے والے امریکی ٹی وی چینل ڈسکوری سے کون واقف نہیں، یہ چینل 17 جون 1985 میں شروع کیا گیا تھا۔

l5

ٹوئٹر
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا لوگو بھی ارتقائی مراحل سے گزرا، یہ کمپنی 21 مارچ 2006 میں قائم کی گئی تھی لیکن محض 10 برسوں میں اس نے مقبولیت میں کئی ویب سائٹس کو پیھچے چھوڑ دیا اور ایک اندازے کے مطابق ٹوئٹر کے صارفین کی تعداد 31 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ ہے۔

l6

کوکا کولا
مشروبات بنانے والی یہ کمپنی 130 برس قبل 1886 میں امریکا میں قائم کی گئی تھے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کوکا کولا کو بطور دوائی بنانا شروع کیا گیا تھا تاہم بعد میں اسے بطور سافٹ ڈرنک استعمال کیا جانے لگا۔

l7

ایمازون
اس ای کامرس کمپنی کا لوگو بھی تبدیل ہوتا ہوا آج موجودہ شکل میں ہمارے سامنے ہے، اسے 1944 میں امریکا میں قائم کیا گیا تھا۔

l8


ڈزنی
بچپن میں آپ نے ’مکی ماؤس‘ کارٹون ضرور دیکھے ہوں گے،یہ کارٹون معروف امریکی کمپنی والٹ ڈزنی نے ہی تیار کیے تھے۔ امریکی فلم پروڈیوسر ’والٹ ڈزنی‘ نے ہی اس کمپنی کی بنیاد رکھی تھی اور کمپنی کا لوگو دراصل ان کے دستخط سے ہی ملتا جلتا ہے۔

l9

گوگل
امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی گوگل سے تو ہر کوئی واقف ہے، اس کا قیام 1998 میں عمل میں آیا تھا اور اس کا لوگو دراصل ان حروف پر مشتمل ہے جن سے مل کر لفظ گوگل بنتا ہے اور اس میں وقت کے ساتھ میں حروف کے رنگوں میں تبدیلی آئی ہے۔

l10

فائرفوکس
سرچ انجن فائر فوکس کے لوگوں میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور اسے یکسر تبدیل کردیا گیا، فائر فوکس کو 2002 میں پہلی بار لانچ کیا گیا تھا۔

l11

کینن
فوٹو گرافی کا شوق رکھنے والے افراد کینن کے نام سے ضرور واقف ہوں گے، یہ جاپانی کمپنی 1937 میں قائم کی گئی تھی اور اس کے لوگو میں بھی نمایاں تبدیلی واقع ہوئی ہے۔

l12

اسنیپ چیٹ
تصاویر شیئر کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن کو 2011 میں تیار کیا گیا تھا تاہم اس نے بہت جلدی ہی اپنا لوگو تبدیل کرلیا۔

l13

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments3