جمعرات, 25 اپریل 2024


جامعہ کراچی کے ایم بی بی ایس سیکنڈ اور تھرڈ پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2014 ءکے نتائج کا اعلان

ایمز ٹی وی(کراچی)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم بی بی ایس سیکنڈ اور تھرڈ پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2014 ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 153 طلبہ شریک ہوئے ،113 طلبہ کامیاب قرارپائے جبکہ 40 طلبہ ناکام قراردیئے گئے ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 73.86% فیصد رہا۔ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 145 طلبہ شریک ہوئے ، 133طلبہ کامیاب قرارپائے جبکہ 12 طلبہ ناکام قراردیئے گئے ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 91.72% فیصدرہا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment