جمعہ, 29 مارچ 2024


جامعہ سندھ کی جانب سےانٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/سندھ) جامعہ سندھ جام شورو میں ماسٹرزاور ایم ایس/ایم فل ڈگری پروگرامز 2017ءمیں داخلے کے لیے پری انٹری ٹیسٹ 29 اکتوبرکو جامعہ سندھ جام شورو اور اس کے کیمپسز میں منعقد ہوگا۔

جس کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ پری انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کے جائزے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں پری انٹری ٹیسٹ سے متعلق کمیٹیوں کے کنوینرز نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو نے ٹیسٹ کے دوران بہترین انتظامات کرنے اور اس سلسلے میں قائم کی گئی کمیٹیوں کے کنوینرز سے بالترتیب انتظامات، تیاریوں اور درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرتے ہوئے مطلوبہ ہدایات جاری کی۔

انہوں نے کنوینرز کو کو ایک دوسرے سے مستقل رابطے میں رہنے کی ہدایت بھی کی اور اس سلسلے میں ویب ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے ایک ای میل گروپ قائم کرکے اس کے ذریعے مسلسل باہمی رابطے میں رہنے والی تجویز کو منظور کرتے ہوئے اس قدم کو سراہا۔

ڈاکٹر کلہوڑو نے مختلف کنوینرز کی دی گئی معلومات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کی جانب سے کی گئی کوششوں کی تعریف کی۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ سندھ میں ماسٹرز اور ایم ایس/ایم فل ڈگری پروگرامز2017ءمیں داخلے کے لیے پری انٹری ٹیسٹ 29 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔

 
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment