منگل, 16 اپریل 2024


داؤد یونیورسٹی میں داخلہ ٹیسٹ

 

ایمزٹی وی(تعلیم)داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سال برائے 2016-17ء کیلئے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد گزشتہ روز بیک وقت چار شہروں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر اور راولپنڈی میں کیا گیا ۔

داؤد یونیورسٹی کے 9؍ شعبوں میں داخلے کیلئے تقریباً 4؍ ہزار طلبہ و طالبات نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے ذریعے لئے جانے والے ٹیسٹ میں حصہ لیا ۔ داخلہ ٹیسٹ ٹھیک وقت پر سہ پہر تین بجے شروع ہوا جس کا دورانیہ 2؍ گھنٹے تھا ۔

کراچی میں داخلہ ٹیسٹ کا مقام این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی تھا جس میں 2325؍ طلباء نے شرکت کی جبکہ طلبہ وطالبات کے ساتھ آنے والے والدین کو بھی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ حیدرآباد ، سکھر اور راولپنڈی میں بالترتیب 793، 814 ؍ اور 63؍ طلبہ و طالبات نے داخلہ ٹیسٹ دیا ۔

وائس چانسلر داؤد یونیورسٹی ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کراچی میں امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور داخلہ ٹیسٹ کے انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا۔ اس موقع پر والدین سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ طلباء کی قابلیت اور ان کی ذہنی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور داؤد یونیورسٹی کا داخلہ ٹیسٹ بہترین اور ذہین طلباء کا انتخاب کرنے کی ایک کوشش ہے ، یونیورسٹی میں داخلے کے عمل میں خالصتاً میرٹ کا مدنظر رکھتے ہوئے داخلہ ٹیسٹ میں انتہائی شفافیت کے اصول پر عمل پیرا ہیں اور اسی وجہ سے داخلوں کو شفاف بنانے کیلئے این ٹی ایس کا انتخاب کیا گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment